ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شکریہ مودی صاحب۔ آج آپ نے ہمارے دل کی بات کہہ دی: عمرعبداللہ

شکریہ مودی صاحب۔ آج آپ نے ہمارے دل کی بات کہہ دی: عمرعبداللہ

Sat, 23 Feb 2019 20:58:51    S.O. News Service

 سری نگر ،23؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بیرون ریاست کشمیریوں کی ہراسانی پر خاموشی توڑنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ہماری جنگ کشمیریوں کے خلاف نہیں بلکہ کشمیر کے لئے ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کے ذریعے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا 'شکریہ نریندر مودی صاحب آج آپ نے ہمارے دل کی بات کہہ دی'۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ خود کش حملے اور بیرون ریاست کشمیریوں کو اس کا خمیازہ بھگتنے کے زائد از ایک ہفتے کے بعد بالآخر وزیر اعظم مودی نے خاموشی توڑ دی ہے۔


Share: